حیدرآباد(تلنگانہ): معاشی حالات سے تنگ آکر ایک بیروزگار شخص نے خودکشی کی کوشش کی جس پرپولیس کی بروقت مداخلت اسے بچالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی ابتداء سے ہی یہ شخص گھر پر بیروزگار بیٹھا تھا۔ وہ ایک خانگی ملازم بتایا گیا۔ وہ جہاں پہلے کام کیا کرتا تھا وہاں سے بھی کچھ دن دفتر نہ آنے کی بات کہی گئی۔ بیروزگاری سے تنگ آکر نے اس نے خودکشی کرلی۔ مذکورہ شخص نے خودکشی سے قبل اپنی بیوی کو ویڈیو کال کر کے بتایا کہ وہ ریلوے ٹریک پر خودکشی کررہا ہے۔ اس کی بیوی نے فوری پولیس کو اس بات کا اطلاع دی اور پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے اسے خودکشی سے بچالیا۔
Technology saves life. Man made a video call to his wife about his plan to commit suicide. Wife informed Tappachabutra Police which swung into immediate action and traced him on the railway track and saved him from getting run over by a train. Felt so satisfied about the family.
— Kothakota Sreenivasa Reddy, IPS (@CPHydCity) June 26, 2020
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شام 6.30 بجے سائی لاجہ نامی ایک عورت نے ٹپہ چبوترہ کو 100 ڈائل کر کے بتایا کہ اس کا شوہر راما کرشنا ریلوے ٹریک پر خودکشی کررہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل انسپکٹر کے پرساد راؤ اور ان کی ٹیم فوری حرکت میں آگئی اور راما کرشنا کے موبائل فون نمبر سے اس کے مقام کا پتہ لگالیا۔ راما کرشنا ریڈ ہلز کے علاقہ میں پایا گیا۔ پرساد راؤ نے فوری سیف آباد پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی اور کانسٹبل اور سائی لاجہ کو وہاں روانہ کیا۔ انہوں نے فوری اس مقام پر پہنچ کر راما کرشنا کی جان بچالی۔ اسی ریلوے ٹریک سے اگلے ایک منٹ میں ایک ریل گاڑی گذری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کرنے پر راما کرشنا نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کی شروعات سے ہی گھر میں ہی ہے۔ وہ اپنی تنخواہ سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ نوکری نہ ہونے پر وہ ڈپریشن کا شکار ہوگیا ہے۔ اس لئے اس نے انتہائی اقدام کی کوشش کی۔ راما کرشنا کی کونسلنگ کرنے کے بعد اسے اس کے گھر والوں کے حوالہ کردیا گیا۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ٹیکنالوجی نے آج ایک انسان کی جان بچالی۔