معصوم کا نایاب دل خراب‘ موت کے منھ سے بچایاگیا

,

   

نئی دہلی۔ تین ہفتوں قبل پیدا ہوئی ایک نومولود کا خراب نایاب قلب پر اس وقت حملہ ہوا جب اس کے دل کو معمول پر لانے کے لئے سرجری کی جارہی تھی۔

اندرا پرستھا اسپتال کے ڈاکٹرس نے معصوم کے دل جو قلب پر حملے کے بعد تقریبا40منٹوں تک کام کرنا بند کردیاتھا‘ کو لمس کے ذریعہ دوبارہ بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ معصوم کا نایاب دل کا اپریشن (اے ایل سی پی اے) کامیابی کے ساتھ انجام دیاگیا۔عام طو ر پر مذکورہ بائیں او ردائیں خون فراہم کرنے والی نسیں مرکزی نس سے فروغ پاتی ہیں جو جسم کی سب سے بڑی نس کہلائی جاتی ہے اور دل کو آکسیجن کے ساتھ خون سربراہ کرتی ہے۔

مگر اس معصوم کے کیس میں معاملہ اس کے الٹ تھا اور قبل کے بائیں جانب سے آکسیجن سے محروم خون کی سربراہی ہورہی تھی۔

اس کی وجہہ سے انایا کے دل کے پٹھوں کمزور اورمسخ ہونا شرو ع ہوگئے‘ جس کی وجہہ سے دل کی دائیں جانب سے خون رسنا شروع ہوگیاتھا۔

والدین جب تک سرجری کے لئے پیسوں کا انتظام کرتے پوئے مذکورہ لڑکی کے قلب پر حملہ ہوگیاتھا۔اپولو اسپتال میں بچوں کے قلب کا علاج کرنے والے سینئر ڈاکٹر موتھو جوشی نے کہاکہ ائی سی یو کے ڈاکٹر نے چالیس منٹ میں معصوم کے قلب کو دوبارہ بحال کیا۔

انہوں نے کہاکہ بچے کے قلب کو معمول پر لانے اور دوائیں دینے اور ونٹیلیٹر پر رکھنے کے بعد سرجری کا کام انجام دیاگیا۔

جیوتی کے مطابق منجمد خون کو باہر نکالتے ہوئے سرجری انجام دینے میں انہیں چھ گھنٹوں کو وقت لگا۔ انہوں نے کہاکہ ”نسوں میں خون جمع ہوجانے کی وجہہ سے قلب پرحملہ ہوا تھا“۔

سرجری جو 13مئی کے روز انجام دی گئی تھی تین دنوں تک انایا کو مصنوعی تنفسی نظام پر رکھا گیاتھا۔

معصوم کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاتھا‘ حال ہی میں جب اس کو جانچ کے لئے لایاگیاتو ڈاکٹر س نے کہاکہ معصوم کا قبل عام طرح سے کام کررہا ہے۔