معمرین کے بینک کھاتوں میں کلیان لکشمی اسکیم کے پیسے جمع

   

حیدرآباد۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت کی کلیان لکشمی اسکیم میں بدعنوانیاں اور بے قاعدگیاں منظر عام پر آرہے ہیں۔ معمرین کے بینک کھاتوں میں پیسے جمع ہو رہے ہیں۔ حکومت نے غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم سے استفادہ کے لئے آن لائن میں درخواست داخل کرنا پڑتا ہے۔ 40 تا 50 سال قبل جن کی شادی ہوئی ہے ان کے بینک کھاتوں میں پیسے جمع ہو رہے ہیں۔ بعض لوگوں کے بینک کھاتوں میں دو تین مرتبہ پیسے جمع ہو رہے ہیں۔ ضلع عادل آباد سریکنڈہ منڈل کی شکنتلا بائی کو دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ 15 سال سال قبل بچوں کی شادیاں ہوگئیں مگر شکنتلا بائی کے بینک کھاتوں میں دو مرتبہ کلیان لکشمی اسکیم کے پیسے جمع ہوئے ہیں۔ اسی منڈل کے 65 سالہ سمن بائی کے بینک کھاتوں میں تین مرتبہ کلیان لکشمی اسکیم کے پیسے جمع ہوئے ہیں۔ اچیڈو منڈل کی 70 سالہ گنگو بائی کے شوہر کا 10 سال قبل دیہانت ہوگیا ہے۔ ان کے بینک کھاتوں میں دو مرتبہ کلیان لکشمی اسکیم کے پیسے جمع ہوئے ہیں۔ ن