ممبئی ۔4 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی مہاراشٹرا میں اتحادی جماعت شیو سینا نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس حالیہ بیان کی تائید کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مو دی کی قیادت میں مرکز میں قائم حکومت کی بدانتظامی کے سبب ملک کی معیشت کی صو رتحال بگڑ چکی ہے ۔ سینا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ منموہن سنگھ کے تبصرے پر کان دھرنا قومی مفاد میں ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ منموہن سنگھ نے ملک کی معیشت کا اس وقت احیاء کیا تھا جب وہ نہایت ہی بری حالت میں تھی ۔ منموہن سنگھ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس پر بحث کریں ۔