کولکاتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلہ میں پیر 26 اپریل کو چار اضلاع اور کولکاتہ کے کچھ حصوں میں 34 اسمبلی نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کوروناوائرس کی وبا کے درمیان بی جے پی اور برسراقتدار ترنمول کانگریس تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے کافی پرعزم ہیں۔ جنوبی دیناج پور اور مالدا میں چار نشستوں جبکہ مرشدآباد میں 9 حلقوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مغربی بردوان میں 9 اور کولکاتہ میں 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ اتوار کی صبح ایک امیدوار کی موت واقع ہوگئی۔