مغربی بنگال حکومت نے ’جن کلیان شیور‘ شروع کیا

   

کولکاتا، 15 جون (یواین آئی) مغربی بنگال کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے شہریوں کے لیے سرکاری خدمات کو آسان اور قابلِ رسائی بنانے کے مقصد سے پیر کے روز ریاست بھر میں ”جن کلیان شیوِر” پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔یہ پہل سابق حکومت کے ”دوارے سرکار” عوامی رابطہ پروگرام سے کافی حد تک مشابہ ہے ۔ اس کا مقصد مختلف فلاحی اسکیموں، بیداری مہمات اور درخواست جمع کرانے کی سہولیات کو ایک ہی مقام پر فراہم کرنا ہے ۔نَبَنّا کے ذرائع کے مطابق، آج سے بدھ تک ریاست بھر میں ضلع اور بلاک سطح پر خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے ۔ ان کیمپوں کے ذریعے ایسے افراد براہِ راست درخواست دے سکیں گے جو اب تک سماجی تحفظ، مالی امداد، صحت، تعلیم اور زراعت سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ہیں۔درخواستوں کی وصولی اور ابتدائی جانچ کو آسان بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود رہیں گے تاکہ کام میں تاخیر نہ ہو اور معلومات کی کمی کے باعث کوئی بھی شخص سرکاری فوائد سے محروم نہ رہے ۔