مغربی بنگال میں طوفان امفان کیلئے امدادی کاموں کیلئے روانہ ہونے والے این ڈی آر ایف کے 50 اہل کار کوویڈ۔ 19 سے متاثر

,

   

نئی دہلی: نیشنل ڈیسراسٹر ریسپونس فورس(این ڈی آر ایف) کے 50 فوجی جو مغربی بنگال میں طوفان امفان کے پیش نظر امداد ی کاموں کیلئے روانہ کئے گئے تھے وہ کورونا وائرس کے مثبت پائے گئے ہیں۔ این ڈی آر ایف ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ریاست اڑیشہ سے تعلق رکھنے والے والے جملہ 180 فوج اہل کارمغربی بنگال میں امدادی کاموں کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے، ان میں سے 50 اہل کار متاثر پائے گئے ہیں۔

این ڈی آر ایف ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ اہل کاروں کو ایک ہاسپٹل میں علیحدہ رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مغربی بنگال میں ایک متاثرہ شخص سے ملاقات کرنے کے بعد فوجی اہل کار بھی متاثر ہوگئے ہیں۔ دیگر فوجی اہل کاروں کے بھی ٹسٹ کئے گئے ہیں ان کے منفی رپورٹس آئے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کچھ دن قبل ایک طوفان جسے امفان کہا گیا ہے،جس کی وجہ سے مغربی بنگال میں شدید نقصان ہوا ہے۔ این ڈی آر ایف امدادی کاموں کو انجام دینے کیلئے 19ٹیموں کی تشکیل دی تھی۔ ہر ٹیم میں 45 فوجی تھے۔