اجزا: مغز دو عدد، تیل ایک کپ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، پیاز 4تا6 عدد، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ،لہسن کے جوے دو عدد، لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے،زیرہ دو چٹکی،نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں دو عدد، ہرا دھنیا، پودینہ چند پتے، ادرک پیس لیں ایک بڑا ٹکڑا۔
ترکیب :مغز کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔اُبالتے وقت ذرا سا نمک ڈال دیں۔گرم گرم مغز کی نسیں صاف کر لیں۔اب دیگچی میں تیل گرم کریں۔پیاز کے لچھے باریک کاٹ کر اس میں فرائی کریں۔لہسن بھی کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔اب زیرہ بھی شامل کر دیں۔اب ہلدی پاؤڈر ، لال مرچ پاؤڈر اور نمک بھی شامل کر دیں۔سالن بھن جائے تو مغز ڈال دیں۔مسلسل چمچہ چلائیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔جب مغز خوب بھن جائے تو چوپ کی ہوئی ہری مرچیں،ادرک، سیاہ مرچ پاؤڈر،ہرا دھنیا اور پودینے کے پتے شامل کر کے دم پر دس منٹ کیلئے رکھ دیں اور گرم گرم سرو کریں۔