اجزا : مرغی کا گوشت ایک کلو، پیاز (سلائس کاٹ لیں)دو عدد، لہسن، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، بادام پاؤڈر دو کھانے کے چمچے7،آلو بخارے (بھگو دیں) دس عدد، دہی (پھینٹ لیں) آدھا کپ،ثابت گرممسالہ ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، سیاہ مرچیں (کْٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، کشمش بیس عدد، پستے پندرہ عدد، بادام دس عدد، کریم آدھا کپ، تیل تین تا چار کپ۔
ترکیب: ایک سوس پین میں تیل گرم کریں۔پیاز براؤن کر کے نکال لیں اور کچل لیں۔سوس پین میں باقی تیل میں ثابت گرم مسالہ‘ گوشت‘ لہسن‘ ادرک پیسٹ فرائی کریں۔نمک‘ لال مرچ پاؤڈر‘ ہلدی پاؤڈر‘ دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں ایک کپ پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔دہی ڈال کر بھونیں۔الائچی پاؤڈر‘ براؤن کی ہوئی پیاز‘ آلو بخارے‘ بادام کا پاؤڈر اور کْٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈالیں۔کریم مکس کر دیں ڈش میں نکال لیں۔کشمش‘ بادام‘ پستوں کو گرم تیل میں فرائی کر کے قورمہ پر ڈالیں تافتان‘ نان کے ساتھ سرو کریں۔