مفرور ڈی آئی جی معطل

   

٭ مہاراشٹرا کے مفرور ڈی آئی جی نشی کانت مورے کو ریاستی حکومت نے معطل کردیا ہے۔ اُن پر ایک 17 سالہ لڑکی سے دست درازی کا الزام ہے۔ یہ لڑکی اِس ہفتے کے اوائل لاپتہ ہوگئی اور بعد میں خودکشی کا نوٹ برآمد ہوا جس میں لڑکی نے پولیس عہدیدار سے مسلسل دباؤ ہونے کی بات کہی ہے۔ لڑکی کی فیملی کی درج کی گئی شکایت کے مطابق پولیس آفیسر اور اُس لڑکی کا باپ دوست ہیں لیکن پولیس افسر نے اُس کا ناجائز فائدہ اُٹھایا اور لڑکی کے ساتھ نازیبا سلوک کیا ہوگا کہ اُس نے خودکشی کرلی۔