نئی دہلی؍بنگلورو: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے مستند اور عملی تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی بنانے کا مطلب صرف ‘نٹ اور بولٹ’ تک ہی محدود رہنا نہیں ہے ۔ بنگلورو، کرناٹک میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دھنکڑ نے کہا کہ ایسی مستند اور عملی تحقیق ہونی چاہیے جو زمینی حقیقت کو بدلنے کے قابل ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب تحقیق کی بات آتی شہے تو تحقیق مستند ہونی چاہیے ۔ تحقیق جدید ترین ہونی چاہیے ۔ تحقیق عملی ہونی چاہیے ۔ تحقیق کو زمینی حقیقت بدلنی چاہیے ۔ حقیقت سے آگے تحقیق کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ آپ کی تحقیق اس تبدیلی سے مماثل ہونی چاہیے جو آپ لانا چاہتے ہیں۔