سعودی وزرات حج او ر عمرہ نے مسلمانوں کو بھروسہ دلایا ہے کہ بہت جلد مکہ او رمدینہ میں مسلمانوں کی واپسی ہوگی
جدہ۔ امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے سعودی گزٹ کے مطابق مسلمانوں کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلد مکہ مسجد حرام میں بہت جلد نمازوں کی ادائیگی دوبارہ بحال کردی گئی جائے گی۔
خادمین الحرمین شریفین کے سربراہ نے کہاکہ ”دنیائے اسلام کی دونوں مقدس مساجد میں نمازوں کی بہت جلد ادئیگی کے دن دور نہیں ہیں“۔
سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ایک ویڈیو میں شیخ السدیس نے کہاکہ”وہ دن دور نہیں ہے جب مقدس مساجد میں دوبارہ نماز بحال کردی جائے گی“
#السديس يزف البشرى: أيام ويرجع #المصلون للحرمين.#برق_الإمارات pic.twitter.com/maKiQwxZym
— برق الإمارات (@UAE_BARQ) April 29, 2020
انہوں نے مزیدکہاکہ ”اللہ تعالی نے اگر چاہاتو حالات معمو ل پر اجائیں گے جس طرح مملکت ایک صحت مند او رمستحکم ماحول کی تشکیل میں کوشاں ہے“۔
درایں اثناء سعودی وزرات حج او ر عمرہ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ مسلمانوں کو بھروسہ دلایا ہے کہ بہت جلد مکہ او رمدینہ میں مسلمانوں کی واپسی ہوگی
Under the wise leadership of King Salman and Prince Mohammed bin Salman, InshAllah COVID-19 pandemic will end soon, and then #Makkah and #Madinah will be crowded again with #Muslims from all over the world. https://t.co/roTsFn0WuD
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) April 27, 2020
سعودی عربیہ کے مرحلہ وار اساس پر مملکت کے تمام صوبوں میں اتوار کے روز سے کرفیو ہٹانے کی مشق شروع کردی ہے مگر مکہ اور ماضی میں جن علاقوں کو الگ تھلگ رکھا گیاتھا اس میں لاک ڈاؤن برقرار رکھا ہے‘ جہاں پر شہر کو مہر بند کئے جانے کے بعد بھی بڑی تعداد میں سی او وی ائی ڈی 19کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے