ملا یعقوب اور شیر محمد عباس استناک زئی کی بھی شمولیت ہوگی
کابل : افغانستان میں نئی حکومت کا کسی بھی وقت اعلان کیا جاسکتا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ طالبان کے شریک بانی ملا برادر نئی حکومت کے سربراہ ہونگے ۔ طالبان نے جمعہ کو تشکیل حکومت کا فیصلہ موخر کردیا ہے اور اب یہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ نئی حکومت میں ملا برادر کے ساتھ طالبان کے بانی ملا عمر کے فرزند ملا یعقوب اور یشر محمد عباس استناک زئی بھی شامل رہیں گے ۔ ایک طالبان ذمہ دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے تمام بڑے قائدین کابل میں جمع ہوگئے ہیں اور تیاریاں زوروں پر ہیں تاکہ نئی حکومت کا اعلان کیا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
