کوالالمپور :ملائیشیا کے عازمین نے اس سال کوالالمپور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہی سعودی عرب کے شروع کردہ خصوصی اقدام ’’روڈ ٹو مکہ ‘‘ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایئرپورٹ کے انیشیٹو ہال سے ہی اس اقدام کی سہولیات شروع ہوجاتی ہیں۔اس تناظر میں ملائیشیا میں بہت سے عازمین حج نے کوالالمپور ایئرپورٹ پر ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ اقدام کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔ ملائیشین عازمین نے کہا سعودی عرب کی جانب سے بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں مثبت ہیں اور اس سے سفر کی دشواریاں کم ہوں گی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ضیوف الرحمن کے لیے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پہل میں نقل و حرکت، رہائش کے انتظامات، اور آمد سے لیکر واپسی تک کاموں میں آسانیاں پیدا کی جا تی ہیں۔