اجزا: ایک لیٹر دودھ، ایک کپ چینی، ایک چٹکی برابر سٹرک ایسڈ، ڈبہ (200 گرام) کثیف دودھ، ایک چائے کا چمچہ الائچی پاوؤڈر (پسی ہوئی الائچی)۔
ترکیب : ایک چوڑے پین میں دودھ گرم کریں۔ دھیمی آنچ پر اس وقت تک اس میں چمچہ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ وہ کم ہو کر ایک تہائی باقی رہ جائے۔جلنے/ جھلسنے سے بچانے کیلئے پین کی سائیڈیں اور پیندا کھرچتے رہیں ۔ چینی شامل کریں۔دوبارہتین تا چار منٹ تک اُبالیں ۔ دودھ کو دو مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔ایک حصہ ایک جانب رکھ دیں۔دوسرے حصے پر سٹرک ایسڈ چھڑکیں۔ تھوڑی دیر بعد دودھ دہی کی مانند جم جائے گا۔اگر دودھ دہی کی مانند نہ جمے تب بقایا سٹرک ایسڈ بھی اس میں شامل کر دیں۔مکسچر کو فی الفور پھینٹیں۔کثیف دودھ بقایا ابلا ہوا دودھ۔ اور الائچی پاوؤڈر شامل کریں۔بخوبی مکس (یکجا) کریں۔قلفی کے سانچوں میں انڈیل دیں۔فریج کے فریزر والے حصے میں آٹھ تا دس گھنٹے تک جمنے کیلئے پڑا رہنے دیں۔کھانے کیلئے پیش کرنے کیلئے۔ فریج سے باہر نکالیں۔سانچوں کو پانی میں ڈبوئیں۔انہیں کھولیں اور قلفی باہر نکالیں۔ٹکڑوں میں کاٹ کر کھانے کیلئے پیش کریں۔