کوالالمپور ۔26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیا کے ’نیوا سٹریٹس ٹائمز ‘اخبار نے اپنی رپورٹ میں مسٹر ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بارومیں تین افراد میں اس وائرس کے علامات پائے گئے ہیں اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔ملیشیا کے وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے ملیشیا میں کروروناوائرس سے تین لوگوں کے متاثر ہونے کی ہفتہ کو تصدیق کی۔ ملیشیا کے ’نیوا سٹریٹس ٹائمز ‘اخبار نے اپنی رپورٹ میں وزیر صحت ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بارو میں تین افراد میں اس وائرس کیعلامات پائے گئے ہیں اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔ ان لوگوں میں یہ وائرس سنگاپور میں علاج کرا رہے 66 سالہ ایک مریض کے رابطے میں آنے کے بعد آیا ہے۔