ملتان ۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے ملتان ٹسٹ میں پاکستان کے بولروں ڈراؤنی خواب بن گیا ہے۔ پہلے جو روٹ اور اب ہیری بروک نے پاکستانی بولرزکا سخت پٹائی کی ۔ ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری بھی بنائی ڈالی۔ دائیں ہاتھ کے اس بیٹر نے صرف 310 گیندوں میں ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ کسی بھی انگلش بیٹرکی تیز ترین ٹرپل سنچری ہے اور 34 سال بعد کسی انگلش بیٹر نے ٹرپل سنچری بنائی ہے۔ ہیری بروک سے پہلے انگلش بیٹر نے 1990 میں ٹرپل سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس کے بعد گراہم گوچ نے ہندوستان کے خلاف 333 رنز کی اننگزکھیلی تھی۔ اب بروک نے 34 سال کی خشک سالی ختم کردی ہے۔ ہیری بروک نے صرف 310 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکورکی اور اب وہ ملتان کے نئے سلطان بن گئے ہیں۔ وہ اس لیے کہ ہیری بروک ملتان کے گراؤنڈ پر تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سہواگ نے اس گراؤنڈ پر 364 گیندوں میں ٹرپل سنچری اسکورکی تھی۔ بروک نے ملتان میں سہواگ کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ سہواگ نے ملتان میں 309 رنز بنائے تھے اور اس گراؤنڈ پر بروک نے 317 رنزکی اننگزکھیلی۔ ٹسٹ کرکٹ میں تیز ترین ٹرپل سنچری کی بات کریں تو سہواگ کے بعد ہیری بروک کا نمبر آتا ہے۔ سہواگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف صرف 278 گیندوں میں ٹرپل سنچری اسکورکی تھی۔ انگلینڈ کے صرف 6 بیٹرس نے ٹرپل سنچریاں اسکورکی ہیں۔ ہیری بروک ٹسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے صرف چھٹے انگلش کھلاڑی ہیں۔ اب بروک کا نام بھی لین ہیوٹن، ویلی ہیمنڈ، گراہم گوچ، اینڈی سنڈھم، جان ایڈریچ جیسے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ ویسے پہلی بار انگلینڈ کے کسی کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ ہیری بروک نے ملتان ٹسٹ میں صرف 49 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کھلاڑی نے اپنی سنچری 118 گیندوں میں مکمل کی۔ بروک نے 186 گیندوں پر 150 رنز بنائے۔ بروک نے ڈبل سنچری بنانے کے لیے 245 گیندیں کھیلیں۔ بروک نے 281 گیندوں میں 250 رنز مکمل کیے۔ اس کے بعد بروک نے 310 گیندوں میں 300 کا ہندسہ عبور کیا۔