ملک بھر میں آج نیٹ کا انعقاد منی پور میں ملتوی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ منی پور میں 7 مئی کو ہونے والا میڈیکل داخلہ امتحان NEET-UG کو وہاں کشیدہ صورتحال اور امن و امان کی متاثرہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔جن امیدواروں کا امتحانی مرکز منی پور میں تھا ان کے امتحان کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔منی پور میں اکثریتی میٹی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے اقدام پر پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں اتوار 7مئی کو نیٹ کا امتحان ہورہا ہے ۔20لاکھ سے زیادہ طلبا اس میں شرکت کررہے ہیں ۔یہ امتحان 13زبانوں میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے اوقات دن میں 2بجے سے شام5;20بجے تک ہیں ۔
اس امتحان میں کامیابی پر ایم بی بی ایس سمیت 10کورسیس میں داخلہ دیا جاتا ہے ۔ملک کے 499مراکز پر یہ امتحان منعقد ہورہا ہے ۔180سوالات کے اس امتحان کے جملہ 720نشانات ہیں۔اس امتحان کا نصاب گیارہویں او بارہویں جماعت یعنی انٹرمیڈیٹ کے کورس پر مبنی ہے ۔