ملک میں مہنگائی 1991 ء کے بعدسب سے زیادہ

   

نئی دہلی: ملک کے تھوک قیمت اشاریہ پر مبنی افراط زر مئی 2022 میں مزید بڑھ کر 15.88 فیصد ہو گئی، جو 1991 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔منگل کو جاری ہونے والے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تھوک قیمت کے اشاریہ پر مبنی افراط زر مسلسل چودہ ماہ سے 10 فیصد سے اوپر چل رہی ہے ۔ اپریل 2022 میں تھوک مہنگائی 15.08 فیصد تھی۔ وزارت تجارت اور صنعت نے ایک بیان میں کہاکہ تھوک قیمت کے اشاریہ پر مبنی افراط زر مئی 2022 کے مہینے میں (ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق) 15.88 فیصد رہی جو مئی 2021 میں 13.11 فیصد تھی۔