ملک میں نا انصافی کو روکنے کھڑی ہے کانگریس :کنہیا کمار

   

بوکارو: کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی ملک میں ناانصافی کی آندھی کو روکنے کیلئے انصاف کے حق میں کھڑی ہے اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے ’بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘پر نکلے ہیں۔ یاترامیں شامل جھارکھنڈ کے بوکارو میں کنہیا کمار نے کہا کہ بی جے پی حکومت ’’تم ممجھے چندہ دو، میںتمہیں دھندہ دوں گا‘‘کے خطوط پر کام کر رہی ہے ۔ جمہوریت بیچی جا رہی ہے ۔ سرکاری ادارے بیچے جا رہے ہیں۔ مزدوروں، کسانوں، بیروزگاروں، نوجوانوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔کمار نے کہا کہ ملک میں 12000 سے زیادہ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بیروزگاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔
ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت معاملہ، دہلی کی وزیر آتشی کو پولیس کی نوٹس
نئی دہلی: بی جے پی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزامات کے سلسلے میں دہلی پولیس نے وزیر آتشی کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر نوٹس پیش کی جبکہ وہ گھر پر نہیں تھیں۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو نوٹس دیا تھا جس میں ان سے تین دن کے اندر جواب دینے اور ان عآپ ارکان اسمبلی کے ناموں کا انکشاف کرنے کو بھی کہا گیا جن کے بارے میں چیف منسٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی انہیں خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔ کجریوال نے نوٹس دینے کیلئے بھیجے گئے پولیس افسران کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا فرض دہلی میں جرائم کو روکنا ہے لیکن انہیں ڈرامے کرنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔