ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد151.57 کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 89 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 151.57 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 89 لاکھ 28 ہزار 316 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 151 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار 645 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 59 ہزار 632 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 90 ہزار 64 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 1.66 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ملک کی 27 ریاستوں میں3623 کووڈ کی نئی شکل اومی کرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جس میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1009، دہلی میں 513 اور کرناٹک میں 441 کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 1409 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 40863 لوگ کووڈ سے شفایاب ہو ئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 603 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ شرح 96.98 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 63 ہزار 566 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 69 کروڑ 34 ہزار 525 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔