ملک میں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 181.56 کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی۔ ملک بھر ویکسینیشن مہم کے تحت 181.56 کروڑ سے زیادہ کووڈ افرادکو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 181 کروڑ 56 لاکھ ایک ہزار 944 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے ایک ہزار 581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 913 ہوگئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو ہزار 741 مریض کو کووڈ سے شفاہاب ہوئے اور اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار 515 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 98.74 فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ لاکھ 68 ہزار 471 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 78 کروڑ 36 لاکھ 13 ہزار 628 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔