نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اتار چڑھاؤ کے درمیان جمعرات کو 12,847 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار 577 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 14 افراد کی موت ہو گئی ہے ،جس سے اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 817 ہوگئی ہے ۔