ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور انفیکشن کے 9419 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 9419 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 241 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 8 ہزار 251 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 97 ہزار 388 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 1009 بڑھ کر 94742 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 159 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 111 ہو گئی ہے ۔