ملک میں کوروناکے 9000 نئے کیسز

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے انفیکشن کے معاملات میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔ منگل کی نصف شب تک یہاں انفیکشن کے 8822 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ 32 لاکھ 45 ہزار 517 تک پہنچ گئی۔ جبکہ اس سے ایک دن پہلے 6594 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔تاہم یہ ایک راحت کی بات ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5718 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4035 تھی۔ اس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 67 ہزار 88 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس دوران 15 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ اس بیماری سے اب تک پانچ لاکھ 24 ہزار 792 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ فعال کیسز کی شرح 0.12 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 2.00 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.66 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 271 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 40 ہزار 278 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔