نئی دہلی : ملک بھر میں راحت کی خبر یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 530750 اور شرح اموات 1.19 فیصدپر برقرار ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.62 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔