ملک کو نئے وزیراعظم کا انتظار ہے : اکھلیش

   

کولکاتا 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہاکہ ملک ایک نئے وزیراعظم کا انتظار کررہا ہے اور ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کی میگا اپوزیشن کی ہفتہ کو منعقد شدنی ریالی سے تبدیلی کا یہ پیغام پرزور انداز میں جائے گا۔ یادو نے الزام عائد کیاکہ مرکز کی موجودہ حکومت، ملک بھر میں تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے عوام کو مایوس اور پریشانی سے دوچار کیا ہے۔ بشمول نوجوان، کسان، غریب عوام اور تاجرین ہر کوئی تبدیلی چاہتا ہے۔