نئی دہلی۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، وہیں کیرالا اور لکشدیپ میں کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی دوران مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 19,771 فعال کیسز بڑھے ہیں اور کیرالا میں فعال کیسز میں 106 کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مجموعی 31,581 فعال کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں ان کی تعداد میں 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بیشتر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، جو کہ باعث تشویش ہے ۔
