ملک کی ترقی میں اندرا گاندھی کے انقلابی فیصلوں کا اہم رول

   

نظام آباد میں آنجہانی وزیر اعظم کی یوم پیدائش تقریب سے طاہر بن حمدان کا خطاب
نظام آباد۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم آنجہانی شریمتی اندرا گاندھی کے 107 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج کانگریس بھون میں ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کو ترقی کی راہ پر چلانے کی غرض سے بہت سے انقلابی فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کی ترقی کیلئے کئی تاریخ ساز فیصلے کیا ۔20 نکاتی پروگرام کو انجام دیتے ہوئے کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ۔انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی موت کے دن شمالی ہندوستان تاریکی میں ڈوب گیا ہم ان کی موت کے دن پوچم پہاد میں میٹنگ کر رہے تھے اور ہمیں فوری طور پر دہلی جانا پڑا۔ان کی موت کے بعد ان کے فرزند راجیو گاندھی وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ملک کو آگے بڑھانے میں ہم کارنامے انجام دیے اور ان کا خاندان ملک کے لیے قربانی دیتا ہوں ا ٓرہا ہے انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات میں جن کارکنوں کو ٹکٹ دیا جائے گا سب مل کر کامیابی کے لیے کام کرنا چاہیے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائبریری چیرمین راج ریڈی، ضلع سیوادل سنتوش، سٹی یوتھ کانگریس صدر پرتھم، سابق یوتھ کانگریس صدر بوبلی رام کرشنا، سٹی ویمن کانگریس صدر ریوتی، سٹی ایس سی سیل صدر ونے، ڈی سی سی ڈیلیگیٹ پرمود، خواتین کانگریس قائدین چندر کلا، اوشا، ملائکہ بیگم موجود تھیں۔