شہید پولیس کی بیواؤں کو تہنیت ، نارائن پیٹ میں تقریب سے ایس پی ایم چیتناکا خطاب
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع ایس پی آفس سے متصل پولیس پریڈ گراؤنڈ کے وسیع و عریض میدان میں آج یوم شہیدان پولیس تقاریب کا انعقاد عمل میں آئی ۔ جس میں ضلع ایس پی شریمتی ڈاکٹر ایم چیتنا آئی پی ایس نے شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے ملک اور قوم کیلئے جن پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیاہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ان جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیشہ کیلئے امر ویر کا درجہ حاصل کرلیا ہے ۔ اس موقع پر شہیدان پولیس کی یادگار پر شمع روشن کرکے پھول چڑھائے گئے ۔ ضلع اڈیشنل ایس پی مسٹر بھرت نے ملک میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کے نام پڑھ کر سنائے اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلع نارائن پیٹ کے دو شیڈول پولیس جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی ۔ ان کی پورٹریٹ پر پھول نچھاور کئے گئے اور شوکت علی شہید پولیس جوان کی بیوہ محترمہ وحیدہ بیگم اور راجا ریڈی کی بیوہ شریمتی بھاگیہ کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی ۔ بعد ازاں پولیس جوانوں کے دستوں نے پریڈ کرتے ہوئے شہیدان پولیس کو سلامی اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس تقریب میں ضلع نارائن پیٹ کے تمام ڈی ایس پی ، سرکل انسپکٹر ، سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، پولیس اہل کاروں ، پولیس ڈپارٹمنٹ کے تمام بٹالین اور راجمنڈ نے شرکت کی ۔