ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک بار پھر گر اوٹ

   

نئی دہلی : ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 1.88 بلین امریکی ڈالر کم ہو کر 623.983 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ یہ گراوٹ کا رجحان گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو مطلع کیا کہ 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ہندوستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.88 بلین امریکی ڈالر کم ہوکر 623.983 بلین امریکی ڈالر رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے، ریزرو بینک نے کہا تھا کہ 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 8.714 بلین امریکی ڈالر کم ہو کر 625.871 بلین امریکی ڈالر رہ گئے تھے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے۔ اس گراوٹ کی وجہ روپے میں اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کے لیے غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں آر بی آئی کی مداخلت اور اس کے ساتھ ہندوستانی کرنسی کی قدر میں گراوٹ ہے۔