ملکہ برطانیہ کے اقتدار کی ’پلاٹینم جوبلی‘ تقریبات کا آغاز

   

لندن : موجودہ شدید مہنگائی اور بادشاہت کے مستقبل سے متعلق شکوک کے باوجود برطانوی شہری رواں ہفتے ملکہ الزبتھ دوئم کے اقتدار کے 70 برس پورے ہونے کا جشن منانے کو تیار ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک میں 1970 کے بعد پہلی مرتبہ موجودہ نوعیت کی مہنگائی دیکھی گئی ہے۔ روزانہ ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ مقامی افراد کھانے پینے اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کی پریشانی سے دوچار ہیں۔ ایسے میں چار روزہ پلاٹینم جوبلی تقریبات کو مہنگائی کے احساس سے عارضی چھٹکارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔کورونا کی وبا سمیت حالیہ مشکل صورتحال کے بعد جمعرات سے دو تعطیلات اور پھر ویک اینڈ کی اکٹھی چار چھٹیوں کی وجہ سے ریستورانوں اور ریٹیلرز کو اشیا کی فروخت میں عارضی اضافے کی توقع ہے۔مقامی تجارتی تنظیم کے مطابق ’چاروں دن سورج موجود ہو گا ایسے میں توقع ہے کہ کھانے پینے کے مراکز ملکہ کی خوشی اور برطانیہ کے دو بڑے اداروں سے اپنی سپورٹ کا اظہار کرنے والوں سے بھرے رہیں گے۔‘