ملیالم سوپراسٹار موہن لال کی فلم پرہندوتوا تنظیموں کی تنقید

   

تروننتا پورم :سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ملیالم سوپراسٹار موہن لال کی نئی فلم ’ایل 2: ایمپوران‘ خوب کمائی کر رہی ہے ساتھ ہی یہ سیاسی تنازعات کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ فلم پر 2002 کے گجرات فسادات اور مرکزی جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال کا ذکر کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایک طرف کانگریس اور بایاں محاذ کے کچھ قائدین نے فلم کی تعریف کی ہے وہیں دوسری طرف ہندوتوا نظریات کی تنظیموں آر ایس ایس اور دیگر نے فلم کی شدید مذمت کی ہے۔ کیرالہ یوتھ کانگریس کے صدر راہول ممکوٹ ٹتھل نیفلم کے خلاف احتجاج کو نامناسب قرار دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ’دی کشمیر فائلز‘ اور ’دی کیرالہ اسٹوری‘ جیسی فلموں کو لے کر اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کر رہے تھے وہی اب ’ایمپوران‘ کی مخالفت کر رہے ہیں جو ان کے دوہرے پیمانے کو ظاہر کرتا ہے۔