ممبئی ، 29 جون (یو این آئی) ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈ۰ پر غیر ملکی سانپ کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب بنکاک سے آنے والے ایک مسافر سے 16 غیر ملکی زندہ سانپ برآمد کیے گئے ۔ ملزم، جس کی شناخت گڈمین لنفورڈ لیو کے طور پر کی گئی ہے ، چنئی کا رہنے والا ہے اور اس کی عمر 34 سال بتائی گئی ہے ۔ وہ جمعہکی شب جیسے ہی ممبئی پہنچا، ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز افسران نے معمول کی اسکیننگ کے دوران اس کے سامان میں مشتبہ اشیاء کی موجودگی محسوس کی۔ جب سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی تو روئی میں لپٹے ہوئے تھیلوں سے 16 زندہ سانپ برآمد ہوئے ، جن میں نایاب اور غیر ملکی انواع شامل تھیں۔