ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ تہور رانا کی امریکہ کی مدد سے عنقریب حوالگی

   

کیلیفورنیا/نئی دہلی: پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین تہور حسین رانا کے برے دن آ گئے۔ بائیڈن انتظامیہ نے کیلیفورنیا کی عدالت پر زور دیا ہے کہ وہ حسین کی طرف سے دائر کی گئی ہیبیس کارپس رٹ کو مسترد کرے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اسے ہندوستان بھیجا جانا چاہیے۔ تہور حسین کا تعلق 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں سے ہے، اسی لیے امریکہ سے اسے جلد بھیجنے کا ہندوستان مطالبہ کر رہا ہے۔امریکی عدالت نے مئی میں رانا کی ہندوستان حوالگی کی منظوری دی تھی۔ 62 سالہ رانا اس وقت لاس اینجلس میں نظر بند ہیں۔