جھنجھنو : اب تک کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے سینیٹائزر کا کام یا تو پیٹھ پر پلاسٹک کین کو لٹکاکر فوارے کے ساتھ یاپھر فائربریگیڈ کی گاڑی میں پانی کے ساتھ ہائیپو کلاروئیڈ ڈال کر فوارے کے ذریعہ ہوتا تھا، لیکن اب ملک کی پہلی اسپیشل سینیٹائزرگاڑی تیارکی گئی ہے ۔ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع جھنجھنو کے پلانی کے رہائشی اورممبئی کے تارکین وطن نوجوان کاروباری ڈاکٹر مدھوسودن ملانی کی کوششوں سے ملک کی پہلی سینیٹائزر گاڑی تیارکی گئی ہے جو جھنجھنو پہنچ گئی ہے ۔ اب جھنجھنو میں جہاں بھی کورونا انفیکشن کو دورکرنے کے لئے اس کی ضرورت ہوگی تویہ مفت دستیاب ہوسکے گی۔ اس گاڑی کے ممبئی سے جھنجھنو آنے کے بعد پلانی کے برلا پبلک اسپتال میں اس کا ٹرائل لینے کے ساتھ اسے انفارمل طورسے ضلع جھنجھنو کو وقف کیا گیا ہے ۔