ممبئی میں فلم اداکارہ پونم ڈھلون کےگھر میں چوری، پینٹر گرفتار

   

ممبئی: ایک 37 سالہ شخص کو یہاں فلم اداکارہ پونم ڈھلون کے گھر سے 1لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی بالی، 35,000روپے نقد اور500 ڈالر چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم سمیر انصاری کو 28 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان کھر کے احاطہ میں ڈھلون کے فلیٹ کو رنگ روغن کرنے کیلئے رکھا گیا تھا، جس کے دوران اس نے چوری کرنے کیلئے ایک کھلی الماری کا فائدہ اٹھایا۔انصاری کو پیر کو گرفتار کیا گیا ۔اہلکار نے بتایا کہ اس نے دوسرے لوگوں کو پارٹی دینے کیلئے 9,000 روپے خرچ کئے ، جو فلیٹ کو پینٹ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے ، لیکن پولیس 25,000 روپے نقد، 500 ڈالر اور ہیرے کی بالی برآمد کرنے میں کامیاب ہو گئی۔چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈھلون کا بیٹا انمول 5 جنوری کو دبئی سے واپس آیا، جس کے بعد اس کے منیجر سندیش چودھری نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔