ممبئی: مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ’ون رنگ‘ مس کال کا جواب نہ دیں۔پولیس نے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ون رنگ‘ گھپلہ مس کالز دے کر لوگوں کو دھوکہ دینے کی ایک گمراہ کن حکمت عملی ہے ۔اگر وہ شخص واپس کال کرتا ہے ، تو وہ ایک پریمیم ریٹ لائن سے جڑ جاتا ہے ، جس سے اس پر فی منٹ کے حساب سے بھاری فیس لگتی ہے ۔دھوکہ دہی دینے والے ہدف کی کانٹیکٹ لسٹ کو بھی کاپی کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ حساس معلومات جیسے کہ بینک یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی چوری کر سکتے ہیں اگر یہ تفصیلات فون پر محفوظ ہیں۔پولیس نے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کالیں بیلاروس، لٹویا، سربیا، ولپریسو، وینیس اور تنزانیہ جیسے ممالک سے آتی ہیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک بین الاقوامی نمبروں کا جواب نہ دیں اور نہ ہی کال بیک کریں بلکہ اس نمبر کو فوری طور پر بلاک کردیں۔