ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے یقین دلایا ہے کہ ممبئی والوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے وہ حقدار ہیں۔شندے کل رات مراٹھی نیوز چینل کے زیر اہتمام ایک سیمینار ‘سنکلپ مہاراشٹرا’ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک بنانے کے لیے 6 ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت سے کنکریٹ سڑک کا کام جاری ہے ۔ ہر جگہ تزئین کاری کا کام جاری ہے ۔ ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے میٹرو کی توسیع کا کام چل رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کوسٹل روڈ پر کام تیز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘بالا صاحب ٹھاکرے اپنا دواخانہ’ کے ذریعے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شندے نے اس موقع پر کہا کہ ممبئی مہاراشٹر کا درالحکومت ہے ۔ یہ ملک کا مالیاتی دارالحکومت بھی ہے ۔