ممبئی۔لندن ایر انڈیا فلائیٹ3 گھنٹے بعد واپس

   

نئی دہلی۔ 13 جون (ایجنسیز) احمد آباد ایئرپورٹ (گجرات) پر پیش آنے والے بھیانک طیارہ حادثے کے ایک دن بعد ممبئی سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز اڑان بھرنے کے محض تین گھنٹے بعد واپس آگئی۔ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کی AIC129 پرواز نے (13 جون بروز جمعہ) علی الصبح ممبئی سے لندن کی جانب اڑان بھری لیکن وہ تین گھنٹے بعد ممبئی واپس آگئی۔پرواز کی واپسی کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ واپسی ایران ۔اسرائیل کشیدگی کے سبب ہوئی۔