ممتا بنرجی کو ملا ہیمنت سورین کا ساتھ،بنگال الیکشن نہیں لڑے گی جے ایم ایم،ٹی ایم سی کو حمایت کا اعلان

,

   

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر جے ایم ایم (JMM)نے اپنی صورتحال واضح کر دی ہے۔پارٹی بنگال اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں اتارے گی اور ٹی ایم سی(TMC)کی حمایت کرے گی۔ٹی ایس سی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اپیل پر جے ایم ایم نے یہ فیصلہ ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس بات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے جے ایم ایم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔پارٹی بنگال الیکشن نہیں لڑے گی اور ٹی ایم سی کو حمایت کرے گی۔مزید کہا کہ وہ کوئی ایسا قدم اٹھانا نہیں چاہتے ہیں،جس سے الیکشن میں بی جے پی کو فائدہ پہنچے۔