کولکاتا : اپوزیشن جماعتوں کے وزرائے اعلیٰ کے ذریعہ نیتی آیوگ کی میٹنگ کے بائیکاٹ کرنے کے درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو آج دہلی کیلئے روانہ ہونے والی تھیں ۔تاہم آج وہ دہلی کیلئے روانہ نہیں ہورہی ہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق وہ جمعہ کو دہلی جائیں گی۔تاہم اب تک واضح نہیں ہے کہ ممتا بنرجی نیتی آیوگ میں میٹنگ میں شرکت کریں گی یا نہیں ۔ممتا بنرجی کے پروگرام کے مطابق دہلی نہیں روانہ ہونے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی بنگال کے ایشو ز پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں مگر ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہونے کی وجہ سے آج وہ روانہ نہیں ہوئی ہیں ۔ممتا بنرجی کا دہلی میں کئی پروگرام ہیں اس لئے وہ جمعہ کو دہلی جاسکتی ہیں ۔