تہران : ایران کی عدالت نے منحرف ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو چھ سال قید میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ فلم ساز جعفر کو یہ سزا 2010 دس میں سنائی گئی تھی۔ جو انہیں اب کاٹنا ہوگی۔ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم ساز پنائی کو پچھلے ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ جنہیں اب دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے منگل کے روز پناہی کو سزا پوری کرانے کا حکم دیا۔عدالتی ترجمان مسعود ستائشی نے رپورٹروں کو بتایا ‘ 2010 میں پناہی کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس لیے اسے اب بھی اپنی چھ سالہ سزا لازمی طور پر پوری کرنا ہوگی اور جیل جانا ہوگا۔