مندر سے کے سی آر کی تصویر ہٹانے ایک ہفتہ کی مہلت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے یادادری مندر کے ستونوں پر سے کے سی آر اور کار کی تصویر نکالنے کیلئے حکومت کو ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ راجہ سنگھ نے آج یادادری مندر کے درشن کئے اور بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتہ میں کار اور کے سی آر کے نقش کو نہیں نکالا گیا تو ملک بھر کے تمام ہندوؤں کے ساتھ مل کر وہ احتجاج منظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے یادادری کو عالمی سطح کے مذہبی مرکز کی حیثیت سے ترقی دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ریاستی قیادت سے بات چیت کے بعد یادادری مسئلہ پر حکمت عملی طئے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رقومات سے یادداری مندر تعمیر کی جارہی ہے لیکن کس طرح چیف منسٹر اپنی تصویر لگا سکتے ہیں۔ آئندہ نسل کو اگر کے سی آر کے کارنامے ہی بتانا ہے تو کیا ان کی بے قاعدگیوں اور کرپشن کو بھی ستونوں پر کندہ کیا جائے گا ؟ ۔ انہوں نے فوری تصاویر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔