مندر کے ستون پر تصاویر کا تنازعہ برقرار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 ستمبر ( سیاست نیوز ) یادادری مندر کے ستونوں پر تصاویر کی کشیدہ کاری کا تنازعہ ہنوز جاری ہے کیونکہ کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے یادگیر گٹہ مندر کا دورہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کی تصویر کا مشاہدہ کیا ۔ اس دوران مندر ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اس مسئلہ پر چیف منسٹر کی ہدایت کا انتظار کر رہی ہے ۔ دوسری جانب دائیں بازو کی تنظیموں نے فوری اس تصویر کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بجرنگ دل نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت ایسا نہیں کریگی تو تنظیم کی جانب سے یہ تصویر نکال دی جائے گی ۔ بی جے پی قائدین نے بھی مندر کا دورہ کیا ۔