منصوبہ بندی کے بغیر تعمیر سے بودھن روڈ پر تالاب کا منظر

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا کا عہدیداران کے ہمراہ دورہ ، عوام سے ملاقات

نظام آباد :27؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ )گذشتہ دو دنوں سے نظام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کی وجہ سے شہر نظام آباد کے نشیبی علاقہ واقع مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ شہر کے دھرم پوری ہلز ، دوڈو کمریا ، اسد بابا نگر ، پنٹر کالونی ، بھارت رانی کالونی ،پجاری کالونی ، ناگارام کے علاقہ میں عوام بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں بابن صاحب پہاڑی کے پاس واقع محبوب فنکشن ہال میں منتقل کیا گیا ۔ شہر نظام آباد کی اہم سڑک بودھن روڈ کل رات سے جھیل کا منظر پیش کررہی ہے ۔ون وے ہونے کی وجہ سے ایک طرف پانی جمع ہوگیا شہر نظام آباد کے ماسٹر پلان اور غیر منصوبہ بندی کے بغیر بودھن روڈ پر بڑے بڑے ڈیوائیڈرس تعمیر کیا گیا جس کی وجہ سے سڑک کے ایک جانب پانی جمع ہوکر تالاب جیسا منظر نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے حکام نے ایک سائیڈ کی سڑک کو بند کردیا ۔واضح رہے کہ سیاست نیوز نے گذشتہ دو سال سے بودھن روڈ پر بارش کے پانی کو جمع ہونے کو لیکر اخبارات میں نیوز شائع کرتے ہوئے عہدیداروں کی توجہ کو مبذول کرایا تھا ۔اور مسلسل سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد روپئے سے ڈرین کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی اوپری حصہ سے آنے والے پانی کی عدم نکاسی کے باعث مکانات میں پانی داخل ہورہاہے شہر میں گذشتہ دو دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے نشیبی علاقہ کی عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے آج شہر کے نشیبی علاقہ دھرم پوری ہلز ، بھارت رانی کالونی ، دوڈو کمریا کالونی ، اسد بابا نگر و دیگر علاقوں کا میونسپل کمشنر مندا مکرندا ، کارپوریٹر شیکھر ، ڈپٹی مئیر ادریس خان ، میونسپل عہدیداروں کے ہمراہ اس علاقہ کا دورہ کیا اور نشیبی علاقہ کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے فوری راحت کاری کے اقدامات کرنے کیلئے میونسپل عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کنٹرول قائم کیا گیا اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا۔ 08462-221001 پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ۔ جن افراد کو فنکشن ہال منتقل کیا گیا ہے یہاں پر کھانے اور پانی کا نظم بھی کیا جارہا ہے ۔ لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔