منو گوڑ میں مرکزی وزیر کشن ریڈی کی کار کی تلاشی

   


حیدرآباد 23 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار راج گوپال ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے جانے والے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کی گاڑی کی پولیس نے تلاشی لی۔یہ تلاشی منوگوڑو کے،ریتھی پلی انٹری پوائنٹ پر مقامی پولیس کی جانب سے لی گئی۔ منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کی ہے۔تمام سیاسی قائدین بشمول مرکزی اور ریاستی وزراء کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔کشن ریڈی نے کہاکہ انہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔وہ منوگوڑہ ضمنی انتخاب کی مہم چلانے کے لئے منوگوڑو کے ریتھی پلی گاوں جارہے تھے۔ گزشتہ ہفتہ بھی پولیس نے مرکزی وزیر کی گاڑی کی تلاشی لی تھی۔