جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز جموں اسمارٹ کے 14 پراجکٹس کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور مقامی اقتصادی ترقی کے لئے موقع فراہم ہوں گے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری فراہم کی۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ‘جموں اسمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سبگ بنیاد رکھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، لوگوں کی خدمات میں بہتری آئے گی اور مقامی اقتصادی ترقی کے موقعے فراہم ہوں گے جس سے لوگ اچھی زندگی گذر بسر کر سکیں گے ۔