منوگوڑ ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی منشور مضحکہ خیز : ہریش راؤ

   


100 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل ، فلورائیڈ ریسرچ سنٹر کے قیام ماضی کے وعدوں کا اعادہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ دوباک اور حضور آباد اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں بھی بی جے پی نے اس طرح کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ ان دو حلقوں میں بی جے پی کی کامیابی کے باوجود مرکزی حکومت نے ان حلقوں کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے علاوہ کوئی تعلیمی ادارے یا روزگار فراہمی کے لیے کوئی کمپنیاں قائم نہیں کی ۔ لہذا وہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں ۔ بی جے پی کے جھوٹے حلقہ منوگوڑ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں ۔ بی جے پی کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ نا کھائیے ۔ بلکہ اپنے حلقہ کی ترقی کے لیے ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں جو بھی وعدے کئے گئے ہیں وہ دھوکہ ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ ٹیکسٹائیل پارک قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا مرکزی حکومت نے حالیہ دنوں میں چار ٹیکسٹائیل پارکس منظور کیا مگر تلنگانہ کو ایک ٹیکسٹائیل پارک بھی نہیں دیا ۔ بی جے پی نے دوباک کے عوام سے ٹیکسائیل پارک منظور کرنے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک اس وعدے کو پورا نہیں کیا ۔ منوگوڑ میں 100 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کی تعمیر ، فلورائیڈ ریسرچ سنٹر کا وعدہ 2016 میں کیا گیا تھا جس کو مرکزی حکومت نے آج تک پورا نہیں کیا ۔ یہ منشور بھی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے ۔۔ ن