منوگوڑ میں وی ہنمنت راؤ کی انتخابی مہم

   


حیدرآباد ۔27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے آج منوگوڑ کے گوٹ اپل منڈل میں کانگریس امیدوار پی شراونتی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی کامیابی سے علاقہ کی ترقی ممکن ہے۔ ہنمنت راؤ اور دیگر قائدین نے رائے دہندوں سے فرداً فرداً ملاقات کی ۔ مقامی قائدین اے سرینواس ، آر جئے پرکاش ، جنگیا یادو ، سرینواس ریڈی ، آر لکشمن یادو اور دوسروں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ ہنمنت راؤ نے رائے دہندوں بالخصوص خواتین سے ملاقات کی اور کانگریس کی خاتون امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ منوگوڑ کے عوام نے انہیں کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب کیا تھا لیکن انہوں نے عوامی فیصلہ کا احترام کئے بغیر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ر